ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر بہت افسوس ہوا ، عمر ایوب خان

سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر بہت افسوس ہوا ، عمر ایوب خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ 

عمر ایوب خان نے سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں برداشت کرنے اور تحمل کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے  ہمیشہ سیاست میں تشدد کی مذمت کی ہے۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

اپوزیشن لیڈر کی جانب سے سابق صدر کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، ساتھ ہی حملے میں دیگر زخمیوں  کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔