کلمہ چوک کے قریب میٹروبس کی بریک فیل ہوگئی

کلمہ چوک کے قریب میٹروبس کی بریک فیل ہوگئی
کیپشن: Metro bus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)کلمہ چوک کے پاس میٹروبس کی بریک فیل ، راستے میں ہی مسافروں کو اتار دیا گیا، میٹرو بس خرابی پر مسافر پریشان جبکہ منزل تک پہنچنے کے لئے بھی خوار ہوتے رہے۔

تفصیلات کےمطابق کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس کی خرابی کے باعث بس کو ٹریک پر ہی ایک جانب کھڑا کردیا گیا،بس کی خرابی پر مسافروں کو راہ میں ہی بس سے اتار کر دوسری بس میں منتقل کیا گیا جس کے لئے مسافروں کو خاصا انتظار بھی کرنا پڑا، رواں ماہ میٹرو بس کے خراب ہونے کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ میٹرو بس کے پوری طرح جلنے کا واقعہ بھی پیش آچکا ہے جبکہ متعدد بسوں کی پریشر بریک فیل ہونا معمول بن چکا ہے، میٹرو بسوں کی فلیٹ میں تعداد باسٹھ ہے جس میں دس پہلے ہی خراب ہوچکی ہیں جبکہ سات بسوں کی مزید خراب سے آن ٹریک بسوں کی تعداد پینتالیس سے زائد رہ گئی ہے جن میں متعدد بسوں کے اے سی خراب ہوچکے ہیں ۔

میٹرو بس انتظامیہ خراب بسوں کا ملبہ آپریٹرز پر ڈال رہی ہے لیکن آپریٹر کو بری کارکردگی پر جرمانہ اور سزا نہ دینا پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer