ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین منصوبہ، وزیراعلی پنجاب نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

اورنج لائن ٹرین منصوبہ، وزیراعلی پنجاب نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمراسلم):وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا علی الصبح لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا بغیر پروٹوکول دورہ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر چوبیس

گھنٹے کام جاری رکھا جائے۔

وزیراعلی نے بغیرپروٹوکول چوبرجی ملتان روڈ، جی پی اوچوک سمیت اورنج لائن کے دیگراسٹیشنز کا دوگھنٹے دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران ذاتی گاڑی کے بجائے کوسٹر میں بیٹھنا پسند کیا۔ میاں شہباز شریف نے سول، مکینیکل اور الیکٹریکل کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ انڈر گراؤنڈ حصے میں بھی گئے انہوں نے منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یہ منصوبہ عام آدمی کو باوقار اور عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔ ان کا کہناتھاکہ منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب برپا ہو گا۔وزیر اعلی نے منصوبے پر کام کرنے والے مزدورں سے ملاقات کی، انہیں دیکھ کر لوگوں نے’’ شہبازشریف زندہ باد‘‘ کے نعرےبھی لگائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اس منصوبے میں 22ماہ کی تاخیر کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولتوں سے محروم رکھنے والی جماعت نے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ کو اس منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ لیگی رہنماخواجہ احمد حسان، کمشنرلاہورعبداللہ سنبل اور احد خان چیمہ سمیت دیگرلوگ بھی وزیر اعلی کے ہمرا ہ موجود تھے۔