اپنے ساتھیوں سے تگڑا ہو کر کہہ دیں گھبرانا نہیں، مونس الٰہی کا وزیراعظم کو پیغام

 اپنے ساتھیوں سے تگڑا ہو کر کہہ دیں گھبرانا نہیں، مونس الٰہی کا وزیراعظم کو پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک : وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی  کا کہنا ہے کہ سیاسی لوگ ہیں سیاستدانوں سے ملنا ہمارا کام ہے، تحریک انصاف کے لوگوں کو وزیر اعظم تگڑا ہو کر کہہ دیں کہ حالیہ سیاسی ملاقاتوں سے گھبرانا نہیں ہے

وفاقی  وزیر آبی وسائل  مونس الہٰی  نے کہا کہ وزیراعظم  ایک بارپھر پی ٹی  آئی والوں کو کہیں  گھبرانا نہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں ،سیاستدانوں سے ملنا ہمارا  کام ہے،مونس الہیٰ نے کہا کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور  نبھاتے ہیں  پاکستان کےلیے ڈیمز بنانا   ضروری ہے۔ جوگھر آئے ان کا خیرمقد م کرنا اور ملنا ہمارا کام ہے۔ وزیر آبی وسائل کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی  معاملات اپنی جگہ  ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

 دوسری جا نب وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا ہے کہ گھبرائے ہوئے لوگوں کو چودھری  شجاعت حسین کی صحت کا خیال آہی گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ سے متعلق منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو پانی ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے اور کالاباغ ڈیم اچھی سائٹ ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین 5000 ڈیم بنا چکا ہے، ہم فیول پر بجلی بناتے ہیں، فیول کی قیمت بڑھتی ہے تو بجلی کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے، اگر پانی سے بجلی بناتے تو ہمیں بجلی منہگی نہ کرنا پڑتی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا مونس الٰہی نے اچھی بات کہی کہ تحریک انصاف کو ملاقاتوں سے گھبرانا نہیں چاہیے، تحریک انصاف کی 25 سال میں ایسی ٹریننگ کرائی ہے کہ وہ مضبوط ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر اپوزیشن رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم عمران کا کہنا تھا جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں بھی چو دھری  شجاعت حسین  کی صحت کا خیال آگیا ہے، ہمارا چودھری  برادران کی فیملی پر مکمل اعتماد ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا چودھری صاحب کے پاس جو سیاسی مہارت ہے وہ شاید ہی کسی کے پاس ہو،  گھبرائے ہوئے لوگ 20 سال پہلے کارکنوں اور ایم پی ایز کی فوتگی پر بھی تعزیت کیلئے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے بھائیوں کو کالاباغ ڈیم پر قائل نہیں کریں گے تو ملک مخالف قوتیں انہیں استعمال کریں گی، پاکستان مخالف قوتیں انہیں کہیں گی کہ آپ کا پانی چوری ہوگیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں زمین پڑی ہے لیکن پانی نہیں ہے، بلوچستان میں لاکھوں ایکڑ زمین موجود ہے، اگر پانی مل جائے تو گندم ایکسپورٹ کر سکتے ہیں، بدقسمتی سے ہم نے پانی ذخیرہ نہیں کیا، پانی سے بجلی بناتے ہیں تو کلائمنٹ چینج کا مسئلہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ‏مونس الہٰی کے بیان کے بعد اپوزیشن بلخصوص شہباز شریف کی گھبراہٹ میں مزید اضافہ ہوگیا، 18 فروری کو ملازمین کے اکاؤنٹ میں کرپشن کا پیسہ جمع کروانے والے پر فرد جرم عائد ہورہی ہے، شہباز شریف کو مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے کا بھی حساب دیا پڑے گا۔