ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی شہد بنانےوالوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

 جعلی شہد بنانےوالوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: جعلی شہد فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاون،ریلوے اسٹیشن کے قریب جعلی شہد یونٹس پر چھاپہ،1560کلو جعلی شہد تلف کردیاگیا،1040شہد کی بوتلیں،دوٹن گلوکوز سیرپ ،گیس سلنڈراوردیگر مشینر ی ضبط کرلی گئی

جعلی شہد فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاون, ریلوے اسٹیشن کے قریب جعلی شہد یونٹس پر چھاپہ،1560کلو جعلی شہد تلف کردیاگیا. پنجاب فوڈاتھارٹی نے 1040شہد کی بوتلیں،دوٹن گلوکوز سیرپ ،گیس سلنڈراوردیگر مشینر ی ضبط قبضے میں لے لی ۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ  گندے ڈرمز میں شوگر سیرپ، گلوکوز،کیمیکلز اور رنگوں کی ملاوٹ سے شہد تیار کیا جارہا تھا،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکلز اور ریکارڈ کی عدم د ستیابی پائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ  جعلی شہد کو دلکش برانڈڈ پیکنگ لگا کرمختلف علاقوں میں سپلائی کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔  قدرتی شفاء کے حامل شہد میں ملاوٹ انسانی صحت کیلئے متعدد بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔