فیاض چوہان کو گلبرگ پناہ گاہ جانا مہنگا پڑ گیا

فیاض چوہان کو گلبرگ پناہ گاہ جانا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ :بولڈ بیانات سے شہرت پانے والے صوبائی وزیر اطلاعات فیا ض الحسن چوہان کو ایک بار پھر خفت کا سامنا۔سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے سامنے پارک میں بنی گلبرگ پناہ گاہ جانا مہنگا پڑ گیا۔


اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کے باہر پارک میں پناہگاہ بنانے کے خلاف اہل علاقہ نے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی موجودگی میں احتجاج کیا ، تاہم وزیراطلاعات سنی ان سنی کرکے چلتے بنے- اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ حکومت پارک کو کیوں گندا کررہی ہے ،پارک بچوں کے کھیلنے کی جگہ ہے- انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارک کو خالی کیا جائے اور پناہ گاہ کہیں اور منتقل کی جائے-

وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  شہباز شریف کی رہائشگاہ بھی پناہ گاہ میں تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے۔حکم امتناعی کے بعد پناہ گاہ کوپارک میں بنایا گیا،امید ہے ہائی کورٹ ریلیف دے گی اوراسحاق ڈار کی رہائشگاہ کو پناہ گاہ بنا لیں گے، شہباز شریف کہتے ہیں اسحاق ڈار کی بہت خدمات ہیں،شریف خاندان کی کرپشن کو تحفظ دینا ہی انکی خدمت ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اگر صوبے میں بحق سرکار جائیداد ضبط ہوتو وہ اس حکومت کےماتحت آجاتی ہے،،احتساب عدالت نےپنجاب حکومت کوخط میں اسحاق ڈار کےگھر کو نیلام کرنے کا حکم دیا تھا، آٹے اور چینی کے وقتی بحران کی ذمہ داراپوزیشن ہے،،پنجاب حکومت نے گندم ذخیرہ کرنے کا ہدف پورا کیا۔

یاد رہے وزیر اطلاعات فیا ض الحسن چوہان کو سروسز ہسپتال کے باہر وکلا کی ہنگامہ آرائی کے دوران وکلا نے گھیر کر مکے اور گھونسے برسائے تھے،میڈیا کے نمائندو ں اور کیمرہ مینوں نے ان کو گھیرائو سے نکال محفوظ مقام پر پہنچایا تھا۔
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer