ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساندہ کے علاقے سے 50 سالہ شخص کی لعش برآمد

ساندہ کے علاقے سے 50 سالہ شخص کی لعش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) ساندہ کے علاقے سے 50 سالہ شخص کی لعش برآمد ہوئی، جسے پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد نذیرکے نام سے ہوئی ہے۔ نذیر کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں جس سے پولیس کو شک ہے کہ نذیر کو قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کی جیب سے موبائل اور پیسے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

 دوسری جانب نذیر کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی کسی سے لڑائی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔