(قذافی بٹ) وزیراعظم عمران خان کی پی ایس ایل فائنل میں شرکت متوقع، دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو پی ایس ایل کے فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے۔
فائنل میں شرکت کا دعوت نامہ پی سی بی کی جانب سے وزیراعظم کو بھجوا دیا گیا ہے، وزیراعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ وزیراعظم پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے جائیں گے۔