سارہ انعام قتل کیس: ملزم شاہ نواز کو سزائے موت سنا دی گئی

سارہ انعام قتل کیس: ملزم شاہ نواز کو سزائے موت سنا دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام نے  سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

 عدالت نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو سزائے موت سنا دی جبکہ خاتون ملزمہ ثمینہ شاہ مقدمہ سے بری ہو گئیں،محفوظ فیصلہ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سنایا،عدالت نے 9 دسمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سارہ انعام قتل کیس ایک سال ایک ماہ اور 20 دن چلا تھا،کینیڈین نژاد پاکستانی شہری سارہ انعام کو 23 ستمبر 2022 میں قتل کیا گیا تھا۔

 سارہ انعام کو ان کے شوہر شاہنواز امیر نے چک شہزاد فارم ہاؤس پر بے دردی سے قتل کیا تھا۔عدالت کیجانب سے 10لاکھ جرمانہ کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer