( سٹی42) کراچی کے بعد ملتان میں بھی چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران مزید 10 روپے اضافہ ہو گیا۔
مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافے سے چینی 150 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ بعض جگہوں پر چینی 145 روپے جبکہ چند مقامات پر 150 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی عام مارکیٹ سے مہنگی 155 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
چینی کی قیمت پر دکانداروں کا کہنا تھا کہ منڈی سے 6800 کا تھیلا لاتے ہیں،فی کلو کے پیچھے ہمیں صرف ایک دو روپے ہی بچتے ہیں۔