بے ہوش خاتون اصل میں کیا تھی؟ پولیس بھی حیران

Woman declared unconscious turns out to be a work of art
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بے ہوش قرار دی گئی خاتون اصل میں مجسمہ سازی کا فن پارہ نکلی، مدد کے لئے آنے والی پولیس بھی حیران رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لندن کے شہر سوہو کے علاقے لیز ایمپوریئم سےوابستہ آرٹ گیلری میں ایک دلچسپ صورتحال پیش آئی، جہاں کی پولیس کو  خبر ملی کہ آرٹ گیلری میں ایک خاتون بے ہوش پڑی ہے، دو پولیس افسران مدد کے لئے آرٹ گیلری پہنچے اور بغیر اجازت کے اندر داخل ہوگئے، تفتیش کرنے پر  آرٹ گیلری کی انتظامیہ نے مسکراتے ہوئے پولیس کو اس خاتون کے پاس پہنچایا جو فوم، ٹیپ اور کپڑے سے بنی ہوئی تھی تاہم اسے بہت حقیقی روپ دیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں بتایا گیا کہ یہ حقیقی خاتون نہیں بلکہ ڈپریشن کو ظاہر کرنے والا ایک مجسمہ ہے جسے بہت حقیقی انداز میں بنایا گیا ہے۔

لندن کی اس گیلری میں رکھے اس فن پارے کا نام ’کرسٹینا‘ رکھا گیا ہے جو ایک بےجان مجسمہ ہے، یہ فن پارہ امریکی فنکار مارک جینکنس نے بنایا ہے۔اس مجسمے میں ایک خاتون کو پیلی ٹریننگ شرٹ اور پتلون پہنے دکھایا گیا ہے جو اپنی گردن جھکا کر میز پر سر ٹکائے بیٹھی ہیں۔ اس کے الجھے ہوئے بال چہرے کو چھپا رہے ہیں۔ میزپر ایک سوپ پڑا ہے اور یہ پورا منظر اس خوبصورتی اور تفصیل سے بنایا گیا ہے کہ اس پر حقیقی اداس خاتون کا گمان ہوتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر