(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے اعلامیے کے مطابق ماڈل کالجز اور اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 26 سے31 دسمبر تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 26 سے 31 دسمبر کے دوران ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ٹیچنگ و نان ٹیچنگ عملہ اسکولوں میں موجود رہے گا، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ٹیچنگ و نان ٹیچنگ عملہ اسکولوں میں موجود رہے گا۔