ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چڑیا گھر میں ایک اور زرافہ ہلاک

چڑیا گھر میں ایک اور زرافہ ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پشاور چڑیا گھر میں ایک اور زرافہ ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورچڑیا گھرمیں ایک اور زرافہ چل بسا، چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زرافے کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی جبکہ زرافے کی قیمت ایک کروڑروپے تھی۔علاوہ ازیں اب چڑیاگھرمیں صرف دوزرافے رہ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شدیدسردی سے بچنےکیلئےباقی زارافوں کیلئے بھی کوئی انتظام موجود نہیں۔

دوسری جانب ڈائریکٹر چڑیا گھر اشتیاق کا کہنا ہے کہ زرافہ سردی سے نہیں بلکہ وائرل انفیکشن کے باعث ہلاک ہوا جبکہ باقی 2 زارافوں کا خیال رکھ رہے ہیں.

خیال  رہے کہ پاکستان کے تمام چڑیا گھروں میں بیرون ملک سے منگوائے گئے جتنے بھی زرافے تھے سب مر گئے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer