(سٹی42)بالی ووانڈسٹری میں سنسنی خیز واقعات کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے، رواں سال متعدد بالی ووڈ اداکارؤں نے مبینہ خودکشی کی اور کچھ کوکورونا اور طبعی موت آئی، گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ آریابنارجی کی موت کا معمہ بنا جو کہ پورسٹمارٹم رپورٹ سے واضح ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور33 سالہ اداکارہ آریابنارجی گزشتہ دنوں اپنےگھر بیڈ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس نے ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیاگیا، اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حقائق سامنے آگئے، رپورٹ میں تصدیق ہوئی کہ اداکارہ کو قتل نہیں کیاگیا، اداکارہ و ماڈل جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔مقامی پولیس نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ قتل کا کیس نہیں ہے، اداکارہ کی موت کے وقت ان کے معدے میں الکحل پایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بیڈروم کا دروازہ صبح کافی دیر بند رہنے پر ہمسائیوں کو شبہ ہوا، اداکارہ کو مسلسل کالز کی گئیں مگر کوئی جواب نہیں آیا، تھک ہار کر پولیس کا اطلاع دی جہنوں نے کمرے کا دروازہ توڑا تو اداکارہ کو مزدہ حالت میں پایا، پولیس نے اپارٹمنٹ کے لوگوں بیان بھی لیا،ان کا کہناتھا کہ آریا اپنے آپ کو خود تک ہی محدود رکھتی تھیں، دوسروں کے معاملات میں دخل دینے سے گریز کرتی تھیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے 2011 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ سمیت دیگر مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ممبئی میں ماڈلنگ بھی کرتی رہی تھیں۔
قبل ازیں تامل ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ چترا کمراج، جسے چتو وی جے کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا،ے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، وہ شوٹنگ کے بعد ہی اپنے ہوٹل روم واپس پہنچی تھیں۔