ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماحولیاتی آلودگی سے مستقبل میں بڑے نقصانات ہوسکتے ہیں: ذکیہ شاہ نواز

ماحولیاتی آلودگی سے مستقبل میں بڑے نقصانات ہوسکتے ہیں: ذکیہ شاہ نواز
کیپشن: City42 - Zakia Shah Nawaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رُخ ندیم ): صوبائی وزیر ماحولیات ذکیہ شاہ نواز نے کہا ہے کہ اگر ماحولیاتی آلودگی پر قابو نہیں پایا گیا تو مستقبل میں بڑے نقصانات ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی ہوٹل میں کلین ائیر ایکشن پلان پر ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ماحولیات بیگم ذکیہ شاہ نواز نے کہا کہ ماحول کو ٹھیک کرنے کے لئے سب کو ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہیے، اگلے سال سموگ پر قابو پانے کے لئے پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کا عمل ختم کر کے متبادل طریقہ متعارف کرانے پر بھی غور کر رہے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورکشاپ سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے، شرکاء نے بھی ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے حوالے سے بحث میں حصہ لیا۔