(جنید ریاض): محکمہ تعلیم کا 22 اضلاع میں سکول ڈویلپمنٹ لیڈر شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، پروگرام کے تحت سکول سربراہان کو ہیومن ریسوس مینجمنٹ اور فنانس مینجمنٹ میں تربیت دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول سربراہان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی طرف ایک مثبت قدم اٹھایا ہے۔ محکمہ تعلیم نے 22 اضلاع میں سکول ڈویلپمنٹ لیڈرشپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سکول سربراہان کو ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور فنانس مینجمنٹ میں تربیت دی جائے گی۔ سکول سربراہان کیلئے ٹریننگ کا دورانیہ 28 دن کا ہوگا۔ ہیڈ ٹیچر مہینے میں دو روز ٹریننگ حاصل کریں گے۔ برٹش کونسل کے ماہرین سکول ہیڈز کو ٹریننگ دیں گے۔ سکول سربراہان کو سفری اخراجات کیلئے سکول ہیڈز کو 500 روپے دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، چکوال، بھکر، بہاولپور، اٹک اور دیگر اضلاع میں ٹریننگ دی جائے گی۔