چودھری برادران کا یوم آزادی پر پیغام

چودھری برادران کا یوم آزادی پر پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(علی اکبر) جشن آزادی کی مناسبت سے مسلم لیگ( ق) کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سینئر رہنما( ق) لیگ کامل علی آغا، میاں منیر، چودھری سلیم بریار ، ذوالفقار پپن، شیخ عمر، سہیل سرفراز چیمہ، شہزاد الہی، سجاد بلوچ، اشفاق بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے یوم آزادی پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ قیام پاکستان کی سالگرہ پر ہمیں اللہ کریم کا دل کی گہرائیوں سے شکرادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پراللہ تعالیٰ کے حضور معافی کے خواستگار ہونا چاہیئے اور فرمودات بانی پاکستان پر چلنے کا عہد کریں۔

یوم آزادی پر اپنے پیغامات میں انہوں نے کہاکہ ہمیں نئی نسل کو ان مقاصد سے پوری طرح آگاہ کرنے کی ضرورت ہے، جشن آزادی کی خوشیوں میں ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں پر ہونے والے ظلم اور بربریت پر بھارتی حکومت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرنا ہو گا۔   

مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ یوم آزادی ہر سال ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے، دین اسلام کے نام پر حاصل ہونے والا پاک وطن تقاضا کرتا ہے کہ ہم اللہ پاک سے معافی مانگیں اور آج پکا وعدہ کریں کہ اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے سنہری اصولوں پر چلتے ہوئے آئندہ ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ پیارے وطن پاکستان کی خدمت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی آج74 واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں،گلی گلی، محلے محلے سبز ہلالی پرچموں اور ہری جھنڈیوں کی بہار ہے۔ جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز صبح سویرے اسلام  آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں  توپوں کی سلامی سے ہوا،مزارقائد  اور مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیل کی پروقار تقریب بھی ہوئی۔

Sughra Afzal

Content Writer