اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج

اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مسجد وزیر خان میں ویڈیو ریکارڈنگ کےمعاملے پر اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،جبکہ گلوکار بلال سعید نے مسجد میں ویڈیو کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق مسجد وِزیر خان میں گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ کا معاملہ پر  اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرحت منظور کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ دفعہ 295 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ گلوکار بلال سعید کو بھی مقدمے میں نامزد کیاگیا،درخواستگزارکا کہناتھا کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے مسجد کا تقدس کا پامال کیا۔

واضح رہے کہ   مسجد وِزیر خان میں گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ کے معاملے پرگلوکار بلال سعید نے مسجد میں ویڈیو کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی تھی جبکہ انہوں نے ویڈیو میں مسجد وزیر خان کے سین شامل نہ کرنے کا اعلان کیا تھا،  گلوکار بلال سعید کا کہنا تھا کہ مسلمان ہوں اور مسجد کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا، حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ مسجد میں میوزک نہیں چلایا تھا۔

دوسری جانب اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر گانے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے ایک طویل تحریر پوسٹ کی تھی،جس میں صبا قمر کا کہناتھا کہ شُوٹنگ کے دوران مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی،یہ وہ واحد حصہ ہے جو تاریخی وزیر خان مسجد میں فلمایا گیا تھا۔

ان کا کہناتھا کہ یہ میوزک ویڈیو کا تعارفی حصہ ہے جس میں نکاح کا منظر پیش کیا گیا ہے۔ اسے نہ تو کسی طرح کے پلے بیک میوزک کے ساتھ فلمایا گیا تھا اور نہ ہی یہ میوزک ٹریک کا حصہ ہے۔ گانے کی پوری ویڈیو 11 اگست کو سامنے آرہی ہے۔آپ لوگ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے براہ کرم ویڈیو دیکھیں، اور سمجھیں کہ ہم سب ایک ہی صفحے پر ہیں۔

ہم سب مسلمان ہیں،ہمارے دل میں بھی اپنے مذہب اسلام کےلیےاتنی ہی محبت اور احترام ہے جتنا آپ سب کے دل میں ہےاور کبھی بھی اس کی توہین کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer