نوشکی سانحہ؛  چھ جنازے بیک وقت اٹھنے پر گاؤں کے در و دیوار رو پڑے

Noshki killings, Mandi Bahaudin, Chack Fateh Shah, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سانحہ نوشکی میں شہید ہونے والے چھ نوجوانوں کے جنازے اٹھنے پر منڈی بہاؤالدین کے گاؤں چک فتح شاہ کے در و دیوار رو پڑے۔

گاؤں میں دور دور سے جنازہ پڑھنے کے لئے آنے والوں کا ہجوم تھا اور ہر آنکھ اس سانحہ پر اشکبار تھی۔

 چھ نوجوانوں کی میتیں آبائی گاؤں میں پہنچیں تو پورے گاؤں میں لوگ آنسوبہانے لگے۔

نوشکی میں مسافر بس سے اتار کر قتل کئے گئے افراد میں سے چھ نوجوانوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے گاؤں چک فتح شاہ سے تھا، مقتولین عید سے تین روز قبل گھروں سے ایران اور عراق کے لئے روانہ ہوئے تھے
ان تمام مقتولین کی عمریں20 سال سے 23 سال کے درمیان تھیں، چھ نوجوانوں کی میتیں ضلعی انتظامیہ نے ورثا کے حوالہ کیں تو گھروں میں کہرام مچ گیا، گاؤں کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی
مقتولین کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مقتولین کے ورثا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔