نوشکی ٹیررسٹ اٹیک؛ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ، صدر زرداری

Noshki attack, City42, Asif Ali Zardari, Condolence message
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوشکی میں مسافروں کے بے رحمانہ قتل کی سخت مذمت کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے نوشکی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مسافروں کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 

پوری قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مسترد کرتی ہے ۔

صدر آسف زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پوری قوم کی مدد سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت نےجاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کیلئے دعائے مغفرت  کی اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔