طبی ماہرین نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے تحفظات مسترد کر دئیے

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے تحفظات مسترد
کیپشن: Injection For Corona
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے کورونا کے علاج میں انجکشن ریمڈیزوئر پر پابندی کا معاملہ،طبی ماہرین نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے تحفظات مسترد کر دئیے۔ معروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں کہ کورونا کے علاج میں انجکشن ریمڈیزوئر کے استعمال کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس پر پابندی لگانے کی بجائے انجکشن کے استعمال کا فیصلہ معالج پر چھوڑ دیا جائے تو بہتر ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین نے کورونا کے علاج کے لئےانجکشن ریمڈیزوئر کے استعمال پر پابندی کو مسترد کر دیا ہے۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس اور معروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں انجکشن ریمڈیزوئر ایبولا وائرس کے خلاف بھی کارگر ثابت ہوا تھا اور اب کورونا میں بھی اس کے مثبت نتائج آئے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہناتھا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے علاج کے لئے انجکشن ریمڈیزوئر استعمال ہو رہا ہے ، سرکاری ہسپتالوں میں پابندی کی بجائے انجکشن کے استعمال کا فیصلہ معالج پر چھوڑ دینا چاہیے۔

حالیہ تحقیق کے مطابق کورونا کے ابتدائی دنوں میں پانچ روز تک انجکشن ریمڈیزوئر لگانے کا خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے۔طبی ماہرین تو اینٹی وائرل انجکشن ریمڈیزوئر کی افادیت کے قائل ہیں۔تاہم سرکاری ہسپتالوں میں اس کے استعمال پر پابندی سے ہزاروں مریض متاثر ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ  کورونا وبا کی تیسری لہر کی شدت میں اضافہ جاری ،چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس مزید 29 قیمتی زندگیاں نگل گیا ، شہر میں کورونا کے1436 نئے مریضوں کی تصدیق ۔ 765 کنفرم مریض ہسپتالوں میں داخل، 240 کی حالت تشویشناک ہے ۔کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی جاری ہے ۔ لاہور میں مہلک وائرس مزید 29 زندگیاں نگل گیا ۔ میو ہسپتال میں سب سے زیادہ 10 اموات رپورٹ ہوئیں ۔

جناح ہسپتال میں 9 ، گنگا رام ہسپتال میں 3 ، حمید لطیف ہسپتال میں 2 ، جنرل ہسپتال ، نیشنل ہسپتال ، عادل ہسپتال ، اتفاق ہسپتال اور فاروق ہسپتال میں کورونا وائرس سے ایک ایک مریض دم توڑ گیا ۔ کورونا وائرس کے چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 4 سو 36 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کا رش بدستور قائم ہے اور 765 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 240 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer