فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ہدایتکار ایس سلیمان انتقال کرگئے

Film Director Died
کیپشن: S Suleman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ڈائریکٹر اور معروف اداکارہ زری پنا کے شوہر کے ایس سلیمان گردوں کے عارضے سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔پاکستان فلم انڈسٹری کابڑانام ڈائریکٹرایس سلیمان آج علی الصبح انتقال کرگئے، ان کی اہلیہ معروف اداکارہ زری پناکا کہناتھا کہ ایس سلیمان طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک سال سے مختلف اوقات میں نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ ان کی اہلیہ نے بتایا کہ دوروز قبل ایس سلیمان کی حالت زیادہ بگڑ گئی۔

ایس سلیمان نے سوگوار میں بیوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑ کر گئے ہیں۔زری پنا کا مزید کہنا تھاکہ ان کا بڑا بیٹا بیرون ملک مقیم ہے،ان کی واپسی پرجمعہ کو لاہور کی نجی سوسائٹی میں ایس سلیمان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ 

ایس سلیمان کو پیار سے سلو میاں کہہ کر پکارا جاتا تھا.انہوں نے قیام پاکستان سے قبل اور بعد ازاں بھی کئی فلموں میں بچپن کے کردار ادا کیے.ان میں 1948 میں نمائش پزیر ہونے والی ہداہتکار ایس یو سنی کی فلم میلہ تھی، جس میں انہوں نے دلیپ کمار کے بچپن کا کردار کیا. ایس سلیمان نے بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم گمنام میں میں بھی سائیڈ ہیرو کا کردار نبھایا تھا. انہوں نے اپنے کیرئیر میں 45 کے قریب فلموں کی ہدایات دیں.ایس سلیمان کی معروف فلموں میں بہاروں کی منزل،گلفام،زینت،تصویر اور الزام شامل ہیں۔