برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہرمیں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ہوگیا،3 روز میں مرغی کا گوشت 28 روپے فی کلو مہنگا ہوا،فارمی انڈوں کی مانگ میں کمی سے قیمت میں بھی کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ہوگیا،مرغی کا گوشت 12 روپےاضافے کے بعد 183 روپے فی کلو ہوگیا، زندہ مرغی 8 روپے اضافے کے بعد 126 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی،3 روز میں مرغی کا گوشت 28 روپے فی کلو مہنگا ہوا،فارمی انڈوں کی مانگ میں کمی سے قیمت میں بھی کمی ہوئی،فارمی انڈے 6 روپے کمی کے بعد 114 روپے فی درجن ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمرغی کا گوشت6 روپے فی کلو مہنگا ہوا تھا، پولٹری فارمرز کاُ کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے,مرغی 6 روپے اضافے کے بعد 118 روپے کلو فروخت جبکہ  مرغی کا گوشت 9 روپے اضافے کے بعد 171 روپے فی کلو ہوا, اورفارمی انڈے 120 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔

گزشتہ ہفتے شہر میں برائلر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اورمرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 28روپے فی کلو تک سستا ہوا تھا لیکن یہ کمی اس طرح سے برقرار نہ رہ سکی اور شہر میں زندہ مرغی کے گوشت میں 12 روپے کا اضافہ ہونے سے فی کلو گوشت 183 روپے کا ہوگیا ہے، زندہ مرغی 8 روپے اضافے کے بعد 126 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔
اگر بات کی جائے فارمی انڈوں کی تو ان کی مانگ میں کمی سے قیمت میں بھی کمی ہوئی،فارمی انڈے 6 روپے کمی کے بعد 114 روپے فی درجن ہو گئے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو مزید کم کروائے, دوسری جانب عوام کی جان پر بن آئی لاہور شہر میں سبزیوں کا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا جس میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer