ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک وارڈنزکے لیے بڑی خبر آگئی

ٹریفک وارڈنزکے لیے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ٹریفک وارڈنزکے لیے اچھی خبر۔ آئی جی پنجاب نے وارڈنزکی وردی کا پراناک کپڑاتبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔  

 علی ساہی: ٹریفک وارڈنز کےیونیفارم کا کپڑاتبدیل کردیا گیا جبکہ رنگ پرانا ہی رہے گا۔جب سے وارڈنزنے کام کرنا شروع کیا ہے تب سے موٹےکپڑے کایونیفارم تیارکیاجارہا ہے۔

جس کی وجہ سےوراڈنزخودمارکیٹ سےکپڑاخریدکروردی تیارکرواتے تھے جسکی وجہ سے یونیفارم کے رنگ میں فرق ہوتا تھا ۔اسی حوالے سے سی ٹی اولاہوراوراے آئی جی لوجسٹک کے درمیان میٹنگ کے بعدکپڑاتبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اورٹریفک وارڈنزنئی وردی۔ پرانےکپڑےکی بجائےرپسٹاپ کپڑےکی تیارکرنے کی سمری آئی جی کوبھجوائی گئی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اربوں کا بجٹ کھانے والی پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام
 
 اوراب لاہورسمیت پنجاب بھرکے وارڈنزکی وردی نئے کپڑے سے تیارکروائی جائے گی۔ کپڑےکی تبدیلی کیلئےٹھوکرنیازبیگ، شاہدرہ موڑاورجین مندرچوک میں وارڈنزکونئی کپڑے کی وردی پہنا کرایک ہفتے ڈیوٹی بھی کروائی گئی۔ جسکے انکی رائے بھی اسی کپڑے کے حق میں تھی۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کپڑاتمام موسموں کے لیے موزوں ہوگا۔