(جنید ریاض) طلبا کی 90 فیصد سے کم حاضری پر سینکڑوں سکول سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری، مذکورہ سکول سربراہان کے خلاف ذاتی شنوائی کے بعد تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف کی الٹی گنتی شروع، چیف جسٹس نے بڑا حکم دیدیا، سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین خوشی سے نہال
سٹی 42 کے مطابق جن سکولوں کے سربراہان کو طلبا کی 90 فیصد سے کم حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں گورنمنٹ پرائمری سکول گوالمنڈی، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دیال، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شیر سنگھ، گورنمنٹ سلیم ماڈل ہائی سکول لوئر مال شامل ہیں جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول جامن، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول دیال، گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول سمن آباد، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول بیدیاں اور گورنمنٹ پرائمری سکول کورڑ سروب کے سربراہوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔نیشنل ہسٹری میوزیم کے افتتاح کی نئی تاریخ کااعلان کردیا گیا
اسی طرح گورنمنٹ گرلزہائی سکول مانگا، گورنمنٹ ہائی سکول مغلپورہ، گورنمنٹ سلمان جونیئر ماڈل سکول سمن آباد، گورنمنٹ پرائمری سکول جمیل آباد اور گورنمنٹ پرائمری سکول قلعہ شیر سنگھ بھی شامل ہیں۔ مذکورہ سکولوں کے سربراہوں کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کرلیا گیا ہے، ذاتی شنوائی کے بعد متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔