کو مل اسلم :سرگنگارام ہسپتال میں اورل ہیلتھ ویک 2023کا انعقاد،اورل ہیلتھ ویک کے موقع پر دانتوں کے فری چیک اپ کیلئے کیمپ لگایا گیاہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق کولگیٹ اورل ہیلتھ ویک کا مقصد دانتوں کی صحت و صفائی سے متعلق آگاہی اور بہترین ڈاکٹرز تک رسائی اور صحتمند دانتوں کیلئے اچھی عادات پر عمل کرنا ہے۔اورل ہیلتھ ویک 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کیلئے اورل ہیلتھ 2023 کا انعقاد لاہور میں گنگا رام ہسپتال سے کیا گیا،گنگا رام ہسپتال میں اورل ہیلتھ ویک کے موقع پر دانتوں کے فری چیک اپ کیلئے کیمپ لگایا گیاہے۔کولگیٹ پاکستان کا مشن پاکستان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں میں دانتوں کی صحت و صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
تقریب میں برینڈ مینجرانعم صادق، ایم ایس سر گنگارام ہسپتال عامرسلیم سمیت دیگر ڈاکٹرز نےشرکت کی۔
ملک بھر کے 21 شہروں اور ٹاؤنز میں 750 سے زائد مقامات پر اس ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ادارے، ہسپتال، کلینکس اور سکولز شامل ہیں، جہاں ہر فرد فری ڈینٹل چیک اپ کروا سکتا ہے۔شہریوں کی کثیرتعداد نے دانتوں کا فری معائنہ کروایا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے شہریوں کو دن میں دومرتبہ برش کرنے کی ہدایت کی گئی۔