(اسرار خان)جنوبی چھاؤنی میں نامعلوم ملزم نے 10 سالہ ذہنی معذور بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ بستی چراغ شاہ میں پیش آیا جہاں شہری نوید کی ذہنی معذور 10 سالہ بیٹی کو نامعلوم ملزم نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا ہے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔ اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزم کی جلد گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے ۔