سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی چھٹیاں بند؛ نئے احکامات جاری

سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی چھٹیاں بند؛ نئے احکامات جاری
کیپشن: Teachers Attendance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی چھٹیاں بند کریں گئیں، داخلہ مہم کے لئےایڈمیشن کیمپس میں ڈیوٹیاں لگا دی گئیں، احکامات جاری کردیے گئے۔
 تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی چھٹیاں بند کردی گئیں،داخلہ مہم کے لئے سرکاری سکولوں میں ایڈمیشن کیمپس لگاتے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں، اس بارے میں ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے ہیڈ ماسٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سکولوں میں چھٹیوں کے باوجود تمام اساتذہ کی حاضریاں لگائی جا رہی ہیں،سکول سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے، ایڈمیشن کیمپس کی نگرانی سکول ہیڈ ماسٹرز کے سپرد کی گئی ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کے مطابق کورونا کے باعث کلاسز بند کی گئی ہیں، تاہم اساتذہ کو سختی سے حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم وصحت کانفرنس ہوئی،کانفرنس میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتےتعلیمی ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہونا تھا،اہم ترین فیصلوں  سےمتعلق وفاقی وزیر تعلیم کل پریس کانفرنس کریں گے۔

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کانفرنس کی صدارت کریں گے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور ملک بھر کے وزرائے تعلیم،محکمہ صحت کے افسران بھی شرکت کریں گے، کانفرنس کا آغاز اڑھائی بجے ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer