ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر صفدر محمود انتقال کرگئے

سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر صفدر محمود انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق وفاقی سیکرٹری، مورخ اور ماہر تعلیم ڈاکٹر صفدر محمود قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ ہزاروں سوگواروں کی  موجودگی میں ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی سیکرٹری،مورخ اور ماہر تعلیم ڈاکٹر صفدر محمود قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ قائداعظمؒ، قیام پاکستان کی تاریخ، علامہ محمد اقبالؒ کی تعلیمات اور پاکستانیت کے موضوع پر ان کی تحقیق و تحریر متعدد جرائد شائع ہوچکی ہیں ۔ائداعظمؒ یا تاریخ پاکستان کے حوالے سے جب بھی کسی شخص یا ادارے نے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی اس کا مدلل جواب تاریخی شواہد کے ساتھ ڈاکٹر صفدر محمود ہی نے دیا۔ وہ تحریک پاکستان اور نظریہ پاکستان کے سب سے بڑے وکیل تھے ۔ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں  انکی نماز جنازہ بعد نمازظہر مسجد اللہ اکبر ڈیفنس میں ادا  کردی گئی جس کے بعد آہوں اور سسکیوں میں انہیں ڈی ایچ اے کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔