سرکاری نرخ نامے پرعملدرآمد نہ ہوسکا، سبزیاں مہنگی

سرکاری نرخ نامے پرعملدرآمد نہ ہوسکا، سبزیاں مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعود بٹ ) تبدیلی سرکارکےاشیاء خورو نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنےکے دعوے سب کھوکھلے، ادرک کی آٹھ سنچریاں مکمل جبکہ دیگر سبزیوں کے نرخ میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

مکہ کالونی بازارمیں میں 70 والے ٹماٹر 100 روپے، 68  والے آلو 80 روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے جبکہ 47 روپے والا پیاز 60 میں، 100 روپے والی بھنڈی 120 روپے فی کلو، ڈبل سینچریاں مکمل کرنے والے مٹر 240  ، 130 والی شملہ مرچ 160، 80 والے بینگن 100 اور گاجر کے نرخ 120 روپےفی کلو تک پہنچ گئے۔

بازار میں 120 والے کریلے 160 روپے اور 100 روپے والے لیموں 140 روپے فی کلو تک فروخت ہوتے رہے۔ خریداروں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے طوفان نے زندگی گزارنا شدید مشکل کردی ہے۔ اب سبزی بھی نہ کھائیں تو کہاں جائیں، مہنگائی سے ستائے شہریوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

دکانداروں نے موقف اختیار کیا کہ سبزیوں کے نرخ منڈی میں کنٹرول کیے جانے چاہیں، آڑھتیوں سے مہنگی سبزی خرید کر سرکاری لسٹ کے مطابق فروخت کرنا ممکن نہیں۔