بچےسے بدفعلی کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ جاری

بچےسے بدفعلی کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) شاہدرہ میں بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم محمد اویس طاہر کی درخواست ضمانت کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم محمد اویس طاہر کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بدفعلی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ملزم اویس طاہر کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیاگیا فیصلہ جاری کیا۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ملزم اویس طاہر کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز سماعت کی تھی ۔عدالتی حکم پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی سمیت دیگر پولیس افسران پیش ہوئے تھے۔وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم بے قصور ہےاس کے خلاف ذاتی رنجش کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایا گیا۔موقع پر کوئی چشم دید گواہ موجود نہیں ۔وکیل صفائی نےدلائل دیتےہوئےکہا ملزم بے قصور ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نےبتایاکہ پولیس تفتیش میں ملزم قصوروار اور اس وقت جیل میں ہے ۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے اس کے بیٹے مزمل افتخار سے زیادتی کی ۔ملزم کےخلاف 26 مئی کو مقدمہ درج کرایا گیا۔سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے ۔

تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم محمد اویس طاہر کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بدفعلی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer