لاہور میں قاتل ڈینگی کی ٹرپل سنچری

لاہور میں قاتل ڈینگی کی ٹرپل سنچری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ڈینگی کے شہریوں پر حملوں میں شدت آگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 20 نئے مریضوں میں وائرس کا انکشاف ہوا جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 316 ہوگئی۔

حکومت کی انسداد ڈینگی کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی، لاہور میں قاتل ڈینگی کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 لاہوریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس مرض میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد 316 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق دیگر اضلاع میں بھی 229 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے، یکم جنوری سے 13 اکتوبر تک ڈینگی سے 10 اموات ہوئیں۔  

Sughra Afzal

Content Writer