ویب ڈیسک:وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اداکار طارق ٹیڈی کے فری علاج کا اعلان کر دیا۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے محکمۂ صحت کو طارق ٹیڈی کے فری علاج کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ طارق ٹیڈی کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائے گی۔