ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہال روڈ، تجاوزت مافیا ایک بار پھر ان ایکشن

ہال روڈ، تجاوزت مافیا ایک بار پھر ان ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: ہال روڈ اسامہ سنٹر چوک کےچاروں اطراف میں تجاوزات مافیہ نے تاجروں کی مدد سے دس سے پندرہ فٹ تک عارضی کاونٹر قائم کرلیے۔ گاہکوں اور مکینوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کیجانب سے ہال روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کا فالواپ نہ ہونے کے اثرات سامنے آنے لگے۔ تجاوزات مافیہ نے مخصوص تاجروں کی مدد سے ہال روڈ کو دوبارہ اپنے نرغے میں لینا شروع کردیا۔ اسامہ سنٹر کے چاروں اطراف ہال روڈ گندا نالہ کے ساتھ  پیدل گزرگاہ کو بھی تجاوزات مافیہ نےاپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث ٹیکس دینے والے تاجروں کی حق تلفی ہورہی ہے۔

تجاوزات مافیہ دوکانوں کیجانب جانے والے گاہکوں کو باتوں کےذریعے گھیر لیتا ہے، ہال روڈ کے تاجروں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نےکاغذی کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات مافیہ کیخلاف کیے گئے آپریشن کا فالو اپ نہیں کیا۔تاجروں اور مکینوں نےضلعی انتظامیہ سےہال روڈ تجاوزات مافیہ کیخلاف آپریشن فالو اپ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer