عمران خان نے ’’نیوٹرلز‘‘ کو سازش سے متعلق کیا پیغام بھجوایا؟ اہم خبر

سابق وزیراعظم عمران خان
کیپشن: Ex PM Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے اور شوکت ترین نے نیوٹرلز کو متنبہ کیا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو ہماری معیشت ڈوب جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ  روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح193پرہے جو کہ 8مارچ کو178روپے کاتھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ شرح سود 1998 کے بعد 15 فیصد کی بلندترین سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ 3000 پوائنٹس  تنزلی  کے بعد یا6.4 فیصد تک گرچکی ہے۔سٹاک مارکیٹ 604 ارب روپے کی کیپیٹلائزیشن گنوا چکی ہے اور مہنگائی جنوری 2020 کے بعد سے 13.4 فیصد کی بلند ترین سطح پرہے۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ یہ سب امپورٹڈحکومت پرتاریخ کےکم ترین اعتماد کی علامتیں ہیں۔ مارکیٹ پالیسی اور اقدامات کی منتظر ہےجو فراہم کرنےمیں یہ امپورٹڈ حکومت مکمل ناکام رہی ہے۔ میں نےاور شوکت ترین نے”نیوٹرلز“ کومتنبہ کیاتھاکہ اگرسازش کامیاب ہوئی تو ہماری نحیف معاشی بحالی ڈوب جائےگی۔یہی سب اب ہوچکاہے۔ 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor