ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ڈاکو قیمتی موبائل اور شہری کی گاڑی چھین کر فرار،ویڈیو سامنے آگئی

لاہور: ڈاکو قیمتی موبائل اور شہری کی گاڑی چھین کر فرار،ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقہ تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں کار سوار 5 ڈاکوؤں نے شہری کاشف کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو قیمتی موبائل ، نقدی ودیگر سامان سمیت شہری کی گاڑی بھی چھین کر فرار ہوگئے، ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی کار میں آئے 4مسلح ڈاکو ؤں نے کاشف کو یرغمال بنایا اور لوٹ مارکر کے بآسانی موقع پر فرار ہو گئے۔
دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کر لیا ہے۔