"صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر"مریم نواز کی مریضوں کو ادویات گھر تک پہچانے کی ہدایت

سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : "صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریضوں کی ادویات گھر تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں میں کرپٹ مافیاز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہیلتھ پراجیکٹ سے متعلق 3گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری صحت نے ہسپتال، ادویات اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی  اور ہیلتھ ریفارمز اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نوازشریف  نے  مریضوں کو ان کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی جلد ازجلد یقینی بنانے کی ہدایت اور سرکاری ہسپتالوں میں کرپٹ مافیاز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کاحکم دیا۔

 اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فیلڈ ہاسپٹل اور کلینک آن ویل پراجیکٹ کو جلد از جلد پوری طرح فنکشنل کرنے کی ہدایت دی جبکہ مریم نوازشریف نے تمام دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و مرمت و اپ گریڈیشن کرنے کی ہدایت کی۔

 بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ”صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر”کے تحت فیلڈ ہسپتالو ں کے ذریعے 15لاکھ اور کلینک آن ویل کے ذریعے 40لاکھ شہریو ں کو علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 اجلاس میں محمد نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا ڈی ایچ کیو سے متصل اراضی پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ صوبہ بھر میں 2500بی ایچ یو اور300آر ایچ سی کی اسی سال اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

 مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں کینسر ہسپتال کا پہلا فیز اسی سال مکمل کرنے کی ہدایت، 2سال میں پورا ہسپتال بنایا جائے گا جبکہ پنجاب کے پہلے بڑے سرکاری کینسر ہسپتال میں ہر سٹیج کے مریض کاعلاج کیا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ ہر سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر اور طبی عملے کی موجودگی یقینی بنائی جائے، ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کے لئے بہترین طبی سہولتیں چاہتے ہیں، لاہور کے کینسر اسپتال میں دنیا کے بہترین کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر لائیں گے۔

 اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلیمان رفیق، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، ڈاکٹر عدنان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
 

Ansa Awais

Content Writer