وزیر خزانہ نے سرکاری افسران کو لگژری گاڑیاں استعمال کرنے سے روک دیا

Finance minister,ishaq dar,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار لگژری گاڑیاں استعمال کرنے والے سرکاری افسران پر برہم ہو گئے ،کابینہ ڈویژن کو 3 روز میں افسران سے گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا،وزیر خزانہ لگژری گاڑیاں استعمال کرنے والے سرکاری افسران پر برہم ہو گئے، وزرات خزانہ نے کہاکہ کئی سرکاری افسران 1800 سی سی سے زائد کی گاڑی استعمال کر رہے ہیں،سرکاری افسران کفایت شعاری پالیسی کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

 وزیر خزانہ نے سرکاری افسران کو لگژری گاڑیاں استعمال کرنے سے روک دیااورکابینہ ڈویژن کو 3روز میں افسران سے گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت کردی۔

وزارت قانون کو اعلیٰ عدلیہ میں کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کا ٹاسک دے دیا گیا ،وزارت قانون کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کا ٹاسک دےدیا گیا ۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کو صوبوں میں بھی کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی، رمضان المبارک میں سرکاری اوقات کار صبح 7 بج کر 30 منٹ سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوں گے ،جمعہ کے روز سرکاری اوقات کار ساڑھے بجے تک ہوں گے ، موسم گرما میں بھی یہی اوقات کار نافذ العمل رہیں گے ، اسحاق ڈار نے کہاکہ کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔