ویب ڈیسک:بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی گزشتہ دو سالوں میں مشکلات سے دوچارہیں، وہ مسلسل سنچریاں بنانے میں ناکام رہے ہیں جیسا کہ وہ 2019 میں پرفارمنس دکھاتے رہے تھےلیکن اسی دوران وہ چند ففٹیز کرنے میں کامیاب رہے۔
درحقیقت ویرات کی آخری سنچری نومبر 2019 میں کولکتہ کے مشہور ایڈن گارڈنز میں بھارت کے پہلے گلابی گیند کے ٹیسٹ میچ کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف آئی تھی۔
پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے ویرات کوہلی کومشورہ دیا کہ وہ نہ صرف اپنے بلے بازی کے موقف پر کام کریں بلکہ ڈیٹا کے تجزیہ پر بھی غورکریں، اس کے علاوہ انکا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی جلد ہی سنچری بنائیں گے۔
اانکا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ شائقین انکی سنچری پر بہت فکر مند ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ اس ٹیسٹ میں یا اگلے دو تین میچوں میں سنچری بنالیں گے۔