(جنید ریاض) محکمہ تعلیم نے18 سے23 مارچ تک سکولوں میں دوسری بار ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کردیا، سکولوں میں 19 مارچ کو تقریری مقابلے اور 21 مارچ کو جنگلات کا عالمی دن منایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرپبلک انسٹرکشن نے سکولوں میں دوسری بار ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کیا ہے، ہفتہ صفائی کی مانیٹرنگ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی خود کریں گے۔ سکولوں کے بچوں میں تحصیل کی سطح پر تقریری مقابلے 19 مارچ کو کرائے جائیں گے، مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 21 مارچ کوسکولوں میں جنگلات کاعالمی دن منایا جائے گا۔
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے صوبہ بھر کے سی ای اوز کو پروگرام کے کامیاب انعقاد کیلئے مراسلہ جاری کردیا، ضلعی حکومتوں سے ترقیاتی کاموں ،اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیے گئے۔ پنجاب کے تمام کمشنرز کو اب تک ہونیوالی ڈویلپمنٹ پر کارکردگی رپورٹ دینے کی ہدایات، فنڈز سرنڈر کرنے کی رپورٹ بھی مانگ لی گئی۔