ٹریفک پولیس میں پٹرول کی مد میں کرپشن کا ایک اور بڑا سکینڈل

ٹریفک پولیس میں پٹرول کی مد میں کرپشن کا ایک اور بڑا سکینڈل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :ٹریفک پولیس میں پٹرول کی مد میں کرپشن کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔ لاہور ٹریفک پولیس کے 2وارڈنز سوا دوکروڑروپےکا پٹرول خورد برد کرکے ڈیوٹی سے غائب ہوگئے۔سی ٹی او نے وارڈنز کو نوکری سے برخاست کرکے ریکوری کا حکم دیدیا۔
 پولیس حکام کے مطابق ٹریفک پولیس میں موٹر سائیکلز کے پٹرول میں بڑی کرپشن سامنے آئی ہے۔دو ٹریفک وارڈنز محمد طارق اور نوید اسلم 88ہزار 472 لٹر پٹرول ہڑپ کرکے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوگئے ہیں۔ایم ٹی برانچ میں تعیناتی کے دوران پٹرول کارڈزکا غیر قانونی استعمال کرکے خزانےکو 2کروڑبیس لاکھ روپےسے زائد کانقصان پہنچایاگیا۔حقائق سامنے آنے پر سی ٹی او کی جانب سے پٹرول کے اجرا کا آڈٹ کروانے کاحکم دیاگیا، جس میں وارڈنزکی کرپشن سامنے آئی۔سی ٹی او نے کرپشن سامنے آنے پرایس پی ہیڈکوارٹرٹریفک کو انکوائری کاحکم دیا۔انکوائری میں دونوں وارڈنزقصور وارہونے پر نوکری سے فارغ کردیے گئے۔سی ٹی اونےرقم خورد برد کرکے ڈیوٹی سے غائب ہونیوالےوارڈنزسے ریکوری کرنےکے احکامات جاری کردیے ہیں۔آئی جی آفس کی متعلقہ برانچ میں معاملے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔