ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں کتنا اضافے کرنے کی تجویزدی گئی

 موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں کتنا اضافے کرنے کی تجویزدی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پنجاب حکومت بجٹ 22-2021 آج پیش کرے گی،صوبہ پنجاب کے بجٹ میں موٹرسائیکل رجسٹریشن کے طریقہ کارمیں تبدیلی کی تجویز دے دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق بجٹ میں لاہور کے لئے صاف پانی اور تجارتی انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس کے لئے کثیر رقم، صنعتکاروں کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیاجائیگا، کسانوں ، مزدورں اور سرکاری ملازمین کے لئے بجٹ میں خوشخبری ہے،  بجٹ22-2021 کل پنجاب اسمبلی میں وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت پیش کریں گے، بجٹ میں عوامی فلاح بہبود کے متعدد منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھئے: کل پیش کئے جانیوالےپنجاب کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ اضلاع میں عوامی ضروریات کے پروگرام شامل ہیں،کم وسیلہ خاندانوں کے لئے ہاؤسنگ سکیم کا آ غاز اور صوبے میں سڑکوں کی مرمت کا جامع منصوبہ متعارف کروایا جائے گا ۔

علاوہ ازیں ٹیکس نیٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں موٹرسائیکل رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کا امکان ہے، 70 سی سی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن فیس 1000 روپےکرنےکی تجویز ہے جب کہ 71 سے 100 سی سی تک رجسٹریشن فیس 1500 روپےکرنےکا کہا گیا، اسی طرح 101 سے 125 سی سی تک رجسٹریشن فیس 2 ہزار روپے کیے جانے کا امکان ہے جبکہ 150 سی سی سےزائدپرموٹرسائیکل کی قیمت کا 2 فیصدرجسٹریشن فیس ہوگی۔ 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer