کل پیش کئے جانیوالےپنجاب کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

کل پیش کئے جانیوالےپنجاب کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: Punjab budget
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)پنجاب کا بجٹ 22-2021 کل پیش کیا جائے گا،بجٹ میں لاہور کے لئے صاف پانی اور تجارتی انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس کے لئے کثیر رقم، صنعتکاروں کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیاجائیگا، کسانوں ، مزدورں اور سرکاری ملازمین کے لئے بجٹ میں خوشخبری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ22-2021 کل پنجاب اسمبلی میں وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت پیش کریں گے، بجٹ میں عوامی فلاح بہبود کے متعدد منصوبے شامل کئے گئے ہیں،جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ اضلاع میں عوامی ضروریات کے پروگرام شامل ہیں ۔کم وسیلہ خاندانوں کے لئے ہاؤسنگ سکیم کا آ غاز، صوبے میں سڑکوں کی مرمت کا جامع منصوبہ متعارف کروایا جائے گا ۔

مزید پڑھئے: پنجاب کا بجٹ کب پیش کیاجائیگا؟ حکومت نے بتادیا

ترقیاتی پروگرام کے لئے ریکارڈ فنڈز مہیا کئے جائیں گے، صحت کے لئےمختص بجٹ سے دسمبرتک پنجاب کی 100فیصد آبادی کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت مہیا کی جائے گی ، نئے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کئیر ہسپتالوں کا قیام، بچوں کے لئے کارڈیک ہسپتال کے قیام کے لئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں، پنجاب حکومت صوبے کے ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی کے قیام کو یقینی بنانے کا اعلان کرے گی۔ پنجاب کے پرائمری سکولوں کی ایلیمنٹری سطح تک اپ گریڈ یشن کی جارہی ہے ۔

بجٹ میں سوشل سیکٹر کی ترقی کے لئے فنڈز میں اضافہ عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل سروسز سیکٹر اور تعمیرات کے منصوبہ جات روزگار کے کثیر مواقع مہیا کریں گے ۔

واضح رہے کہ  گورنر پنجاب نے بجٹ اجلاس کی سمری پر دستخط کردیے ہیں،پنجاب کا بجٹ 14 جون کوپیش ہوگا،گورنرپنجاب نے بجٹ اجلاسں بلوا لیا ہے، گورنر پنجاب کی جانب سے بجٹ اجلاس کی سمری پر دستخط کرنے کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے بجٹ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، 14 جون کو بجٹ اجلاس سے پہلے کابینہ کا اجلاس ہوگا،کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer