سٹی 42: وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ غیر معیاری مصنوعات بنانے والی کمپنیوں پر بھاری جرمانے اور ٹیکس عائد کیا جائے گا اور بجلی کی بچت کے لیے امپورٹڈ اور لوکل لائٹس ،اے سی ، الیکٹرک پمپس اور دوسری الیکٹرک اشیاء کے لیے یو ای ٹی کے ساتھ مل کر ٹیسٹنگ لیب بنا رہے ہیں۔
وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت پنجاب انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں انرجی کنزرویشن کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں بجلی کی بچت پر صوبائی وزیرکو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ توانائی کے بچاؤ کے لیے پرائمری سے انٹرمیڈیٹ تک سلیبس کا حصہ بنا رہے ہیں۔ جبکہ یو ای ٹی میں امپورٹڈ اور لوکل لائٹس، اے سی، الیکٹریک پمپس اور دوسری الیکٹرک اشیاء کے لیے یو ای ٹی کے ساتھ مل کر ٹیسٹنگ لیب بنائی جارہی ہے۔
ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ غیر معیاری مصنوعات بنانے والی کمپنیوں پر بھاری جرمانے اور ٹیکس عائد کیا جائے گا اور رواں سال میں اے سی، فریج اور اوون کی لیبلنگ مکمل ہو جائے گی۔