غیرقانونی گردوں کی پیوندکاری، ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کر دیا

غیرقانونی گردوں کی پیوندکاری، ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سابق گورنر چودھری سرور کے بھتیجے کے خلاف ایف آئی اے نے ایک اور انکوائری کا آغاز کر دیا، ڈاکٹر کشف ریاض کے خلاف غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کا مقدمہ بھی درج ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ضمانت پر رہا ہو کر پھر غیر قانونی پیوندکاری شروع کر دی۔

ایف آئی اے کو کرامت نامی شہری نے درخواست دی کہ ڈاکٹر کشف نے اس کا گردہ نکالا اور اس کے لیے دو لاکھ روپے طے پائے تھے لیکن ڈاکٹر کشف نے گردہ نکالنے کے بعد انہیں پیسے ہی نہیں دیے۔ ایف آئی اے نے کرامت کی درخواست پر انکوائری کا آغاز کر دیا ہے اور اس کے لیے ڈاکٹر کشف کو سمن بھجوا دیا گیا ہے کہ وہ ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرائے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کشف کے خلاف جاری پہلے مقدمہ کی بھی تحقیقات جاری ہیں تاہم ڈاکٹر کشف نے عدالت سے عبوری ضمانت کرا رکھی جس کے لیے ایف آئی اے کوشش کرے گی کہ ضمانت منسوخ کرائی جائے۔