حسن علی: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی جمعرات کے روز جہانگیر ترین کے گھر گئے، انہوں نے جہانگیر ترین سےبھائی عالمگیرترین کی وفات پر تعزیت اور اظہار افسوس کیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی
پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر بھی عالمگیر ترین کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے جہانگیر ترین کے گھر گئے۔
سیف الملوک کھوکھر نے جہانگیر ترین سے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ غزالی سلیم بٹ، سید توقیر شاہ ،عون چودھری سمیت دیگر مسلم لیگی کارکن بھی سیف الملوک کھوکھر کے ساتھ جہانگیر ترین سے تعزیت کرنے گئے تھے۔