(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پری پول دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے درخواست میں ن لیگ کو فریق بنایا ہے۔ پی ٹی آئی نے دھاندلی کے خلاف مفصل دستاویزی شواہد بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیے ہیں۔
درخواست جمع کروانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان، ریاض فتیانہ اور افتخار درانی الیکشن کمیشن پہنچے.