ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر اشتہارت یوٹیوب کا مزہ لیجئے، نیا فیچر متعارف

بغیر اشتہارت یوٹیوب کا مزہ لیجئے، نیا فیچر متعارف
کیپشن: YouTube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک: یو ٹیوب نے صارفین کیلئے ایک مزید اہم سروس یو ٹیوب پریمئیم کو بھی متعارف کرادیا۔

یو ٹیوب پریمئیم پر اشتہارات کے بغیر نہ صرف سروس سے لطف اندوز ہوا جا سکے گا بلکہ موویز اور میوزک  ڈائون لوڈ  بھی کیا جا سکے گا لیکن ٹھہرئیے یہ سروس مفت نہیں اس کے لئے کچھ معمولی چارجز ادا کرنا ہوں گے۔ ایک اکاؤنٹ پر چھ کنکشن لطف اندوز ہوسکیں گےلیکن فی الحال یو ٹیوب نے ایک ماہ کے لئے سب صارفین کو اس سروس سے مفت لطف اندوز ہونے کی پیشکش کی ہے۔

قبل ازیں یوٹیوب نے  ایک دلچسپ آپشن شامل کیا تھا جس میں صارفین کے سامنے ’نیوٹویو‘ آپشن کے تحت ان کی پسند پرمبنی چینل سامنے آئیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق نیو ٹو یو کا مقصد ناظرین کو دیر تک اپنے ساتھ رکھنا ہے اورایسی ویڈیوز انہیں دکھانا ہے  جنہوں نے انہیں دیکھا اور سبسکرائب نہیں کیا ہوگا اس کی مدد سے نئے یوٹیوبر کو نئے صارفین کی تلاش میں مدد دینا بھی ہے۔

New to you آپشن کے تحت کئی ویب سائٹ نے اس کے اسکرین شاٹ شامل کیے ہیں۔ یوٹیوب ایپ کے ایکسپلور کے تحت یہ آپشن سامنے آئے گا۔ یوٹیوب کی نئی سہولت کی بدولت صارفین اپنی اپنی دلچسپی کی نئی ویڈیوزاوربالکل نئے چینلز سے متعارف ہوسکیں گے۔ اس طرح یہ آپشن صارفین اور یوٹیوبر دونوں کے لیے ہی بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن اس بات کا انحصار یوٹیوب کے ڈیٹا پر ہے۔ اس میں کی ورڈ سرچ، ویڈیو دیکھنے کی عادات اور روابط کی بنا پر ویڈیو دیکھنے کے رحجانات پر بھی ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer