عمران یونس : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال شہر اور اضلاع میں کاروائیاں،380 لیٹر مضر صحت دودھ، 250 لیٹر مینگو جوس، 80 کلو تیار مٹھائی، 300 کلو ممنوعہ اشیاء، 300 پیس آئس کریم اور 50 کلو شیرہ تلف کر دیا گیا۔
پی ایف اے کی جانب سے ملتان میں 380 لیٹر مضر صحت دودھ، 250 لیٹر مینگو جوس، 80 کلو تیار مٹھائی، 300 کلو ممنوعہ اشیاء، 300 پیس آئس کریم اور 50 کلو شیرہ تلف جبکہ مزید کاروائیوں کے دوران 375 لیٹر مینگو جوس، 60 کلو میدہ، 50 کلو چینی، 648 لیٹر سوڈا واٹر کی بوتلیں، 900 کلو کیک اور 600 خالی بوتلیں برآمد کی گئیں۔لودھرراں میں سادات سوڈا واٹر زنگ آلود ڈھکن، ناقابلِ سراغ مصنوعی مٹھاس کے استعمال، لیبلنگ نہ ہونے پر سربمہر کیا گیا۔
مظفرگڑھ میں فریشکو سوئٹس پروڈکشن یونٹ سابقہ جرمانہ ادا نہ کرنے، رینسڈ آئل کا استعمال جاری رکھنے پر سیل کیا گیا۔بہاولپور میں فرینڈز بیکرز کھلے رنگ کے استعمال، نامناسب سٹوریج ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال پر سربمہر کیا گیا۔رحیم یار خان میں مدنی کنفیکشنری سٹور ناقابل سراغ مینگو جوس، سنیکس اور دیگر ایکسپائر اشیاء رکھنے پر سیل کیا گیا۔بہاولنگر میں مدینہ سوئٹس ہاؤس پروڈکشن ایریا میں مکڑیاں، سگریٹ کے ٹکڑے اور جانوروں کا فضلہ پائے جانے پر سربمہر کیا گیا۔
خانیوال میں خوشی سوئٹس پروڈکشن یونٹ کو شیرہ کیمیکل ڈرم میں سٹور کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔لیہ میں ابرار بیکرز پروڈکشن یونٹ کو کچن میں کھڑا پانی، زنگ آلود ٹرے کے استعمال پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ملتان میں چیمپئن سوہن حلوہ، رونق فوڈز اور خانیوال میں عبدالستار کریانہ سٹور کو 10,10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیا گیا۔ایکسپائر خوراک کی فروخت، اشیاء پر لیبلنگ اور ٹیگنگ نہ ہونے پر جرمانے عائد کیے گئے۔