ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند

نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نگران حکومت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل سروس بندکردی گئی ۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔لاہوریئے آج گھروں سے باہر نکلنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں کہیں ایسا نہ ہو کہ۔۔۔۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر آج لاہور شہر میں سہہ پہر تین سے رات بارہ بجے تک موبائل سروس مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیدیا، (ن) لیگی کارکن خوشی سے نہال

محکمہ داخلہ پنجاب نےوفاقی حکومت کو خط لکھ دیا، جس کے مطابق ٹویٹر، فیس بک، وائی فائی اور سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ موبائل سروس بھی بند رہے گی۔

دوسری جانب سپیڈو اورمیٹرو بس سروس بھی آج  بند رہے گی جبکہ رنگ روڈپر بھی سفر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو7 سال قید جبکہ داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کو ایک برس قید کی سزائیں سنائی تھی۔
 

Sughra Afzal

Content Writer